ترک پولیس نے سعودی قونصل خانے کی متروکہ کار برآمد کرلی

منگل 23 اکتوبر 2018 12:50

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے تقریباً 3 ہفتوں بعد ترک پولیس نے استبول میں ایک زیر زمین کار پارکنگ سے سعودی قونصل خانے کی ایک متروکہ کار برآمد کرلی۔ترک خبر رساں اداروں اناطولو نیوز اور ٹی آر ٹی ورلڈ کی رپورٹس کے مطابق مذکورہ کار سلطان غازی کے علاقے میں قائم ایک زیر زمین کار پارکنگ میں پائی گئی جس پر سفارتی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

کار کی رجسٹریشن دستاویزات سے اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ سعودی قونصل خانے کی ہے چناچہ پولیس نے سعودی پراسیکیوٹر اور قونصل خانے سے کار کی تلاشی لینے کی اجازت طلب کرلی ہے۔ایک فوٹوگرافر کے مطابق کار پارکنگ کی جگہ پر میڈیا نمائندوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی تھی جس کے بعد پولیس نے وہ جگہ خالی کروا کر کار تک پہنچنے کا راستہ روک دیا۔خیال رہے گزشتہ روز ترکی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ سعودی قونصل خانے میں جمال خاشقجی کا قتل بے رحمی سے کرنے کا منصوبہ پہلے سیترتیب دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :