Live Updates

قومی فٹ سال چمپئن شپ 26 اکتوبر سے شروع ہوگی

ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کا اجلاس 25 اکتوبر کو ہوگا ،ْچمپئن شپ کے قوانین اور ڈراز کا اعلان کیا جائے گا

منگل 23 اکتوبر 2018 13:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی فٹ سال چمپئن شپ 26 اکتوبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے روڈھم ہال میں شروع ہوگی۔ پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان ملک نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے چودہ مختلف ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا، گلگت بلتستان، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، سی ڈی اے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کا اجلاس 25 اکتوبر کو ہوگا جس میں چمپئن شپ کے قوانین اور ڈراز کا اعلان کیا جائے گا۔
Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات