پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والی خاتون ڈاکٹر کی درخواست ضمانت منظور
پولیس اہلکاروں نے خاتون کے ساتھ نرمی کا مظاہرہ کیا اور ان سے گاڑی کی نمبر پلیٹ طلب کرتے رہے. اسلام آباد پولیس
میاں محمد ندیم منگل 23 اکتوبر 2018 14:31
(جاری ہے)
مذکورہ درخواست پر عدالت نے آج ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا بعدازاں جوڈیشل مجسٹریٹ ثاقب جواد نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ضمانت کے عوض 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا. خیال رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا ڈپلومیٹک انکلیو میں بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی خاتون کو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے روک لیا تھا.
جس پر مذکورہ خاتون نے اپنی گاڑی سے نکل کر چلانا شروع کردیا اور ان سے کہا کہ آپ مجھے یہاں روکنے کی وجہ بتائیں، پولیس اہلکاروں نے خاتون کے ساتھ نرمی کا مظاہرہ کیا اور ان سے گاڑی کی نمبر پلیٹ طلب کرتے رہے. دریں اثنا خاتون اپنی گاڑی سے باہر آکر مزید طیش میں آگئیں اور ایک پولیس اہلکار کو اس کے نام سے مخاطب کرتے ہوئے دھمکیاں دیں اور کہا کہ تم دیکھنا کہ میں تمھارے ساتھ کرتی کیا ہوں. خاتون نے گاڑی کے اندر رکھی ہوئی نمبر پلیٹ پولیس اہلکار کو دکھائی جس کے بعد پولیس اہلکار نے انہیں جانے کی اجازت دے دی تھی. بعد ازاں ڈپلومیٹک اینکلو میں ہنگامہ آرائی کرنے والی خاتون کوگرفتار کرکے وومن تھانہ اسلام آباد منتقل کر دیا گیا تھا. ملزمہ کے وکیل کے مطابق خاتون ڈاکٹر بیرون ملک سے کافی عرصے بعد پاکستان آئی ہیں، لیکن پولیس اہلکاروں نے رہنمائی کرنے کے بجائے دباﺅکا ماحول بنادیا. پولیس حکام نے بتایا کہ مذکورہ خاتون پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں جبکہ ان کے شوہر بھی آرمی میں ایک ڈاکٹر ہیں جو راولپنڈی میں ہی کام کرتے ہیں. خاتون کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت، روڈ بلاک کرنے اور نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اقوام متحدہ‘امریکا سمیت عالمی برادری کے انتباہ کے باوجود اسرائیل کا رفح پر ایک اور حملہ‘11فلسطینی شہید
-
بیرونی خلا میں ہتھیارو ں کی تنصیب روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا جنرل اسمبلی میں مباحثے کےد وران اظہار خیال
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے غداری کرکے یہ سیٹ لی، گورنر خیبر پختونخوا
-
احتساب عدالت کی جانب سے بیانات پر پابندی کے خلاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی
-
پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک اور آزاد جموں و کشمیر کو سبسڈی کی ادائیگیوں کی مد میں 130 ارب روپے کا مطالبہ کردیا
-
حکومت گندم سکینڈل کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جلد پبلک کریگی،بلال یاسین
-
آئی ایم ایف کا مزید 1300 ارب روپے کے اضافی ٹیکس کا مطالبہ
-
پی ٹی اے کے بعد موبائل فون کمپنیوں نے بھی ایف بی آر کے حکم نامے کو مسترد کردیا
-
بلوچستان میں نے 11 ناراض اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیاگیا
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کی کوئٹہ میں ملاقات
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
-
سعودی عرب سے جلد اربوں ڈالر کے معاہدے ہوں گے، وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.