نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی ،ْ صحافیوں کے سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا

حکومت کی نااہلی برقرار رہی تو سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوگا ،ْنوازشریف کی ہدایت پر مریم اورنگزیب نے صحافی کے سوال کا جواب دیا

منگل 23 اکتوبر 2018 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) سابق وزیراعظم نوازشریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں کے سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا اور تمام جواب مریم اورنگزیب کو دینے کی ہدایت کی۔ منگل کو سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نیب ریفرنسز کی سماعت کے سلسلے میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے تو اس دوران انہیں صحافیوں کے سوالات کا سامنا رہا۔

(جاری ہے)

نوازشریف نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دینے سے گریز کیا اور ہر سوال کے جواب کی ذمہ داری پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب پر ڈال دی۔صحافی نے نوازشریف سے سوال کیاکہ موجودہ سیاسی منظر نامے اور ملاقاتوں کو کیسے دیکھ رہے ہیں اس پر میاں نوازشریف نے کہا کہ سوال کا جواب مریم اورنگزیب دیں گی۔پارٹی قائد کے اشارے پر مریم اورنگزیب نے کہا جواب دیا کہ حکومت کی نااہلی برقرار رہی تو سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوگا۔ایک اور صحافی کے سوال پر کہ آصف زرداری آپ سے ملاقات کیلئے تیار ہیں کیا آپ بھی ملیں گی سابق وزیراعظم نے ایک بار پھر پارٹی ترجمان کو جواب دینے کا کہا جس پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ آصف زرداری کے بیان کا پارٹی سطح پرجائزہ لے رہے ہیں۔