غزہ ،ْ سرحد پر بحری ناکہ توڑنے کی کوشش کر نے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ ،ْ 78شہری زخمی

قابض فوج کی نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ ،ْ 22افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ،ْ حکام

منگل 23 اکتوبر 2018 18:14

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پر بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 78شہری زخمی ہوگئے ،ْغزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی یہ 13 ویں کوشش تھی جسے صہیونی حکام نے ناکام بنا دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے والے فلسطینیوں پر قابض فوج نے فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم78 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فائرنگ سے 78 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ 22فلسطینی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔ کے مقام پر اسرائیلی ریاستی دہشت گردی اور ناکہ بندی کے خلاف اور حق واپسی کے حق میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں سیکڑوں فلسطینیوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے درجنوں فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔یاد رہے کہ 30 مارچ 2018ء کے بعد سے غزہ میں جاری احتجاجی تحریک کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور تشدد کے نتیجے میں 218سے زاید فلسطینی شہید اور 22 ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔