گنے کے کاشت کاروں کے مفاد کا مکمل تحفظ کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر بہاول نگر

منگل 23 اکتوبر 2018 18:22

چشتیاں۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر بہاول نگرایس ڈی خالد نے کہا ہے کہ گنے کے کاشت کاروں کے مفاد کا مکمل تحفظ کیا جائے گا،ضلع بھر میں غیرقانونی کنڈوں پر پابندی عائد کردی ہے ،کسی قیمت پر مڈل مین کے ہاتھوں انکا استحصال نہیں ہونے دیاجائے گا اور شوگرملزانتظامیہ کسی مڈل مین سے گنا نہیں خریدے گی اورکین کمشنر پنجاب کی جانب سے منظورکردہ کنڈوں کو ہی کام کرنے کی اجازت ہوگی ، غیرقانونی کنڈوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی کرشنگ سیزن بروقت شروع کیاجائے۔

انہوں نے کمیٹی روم میں گنے کے کرشنگ سیزن اور گنے کی خریداری سے متعلق ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مزید کہا کہ صرف ان کاشت کاروں کو پاس بکس جاری کی جائیں جن کے پاس خسرہ گردواری موجود ہوگاتاکہ مڈل مین کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکم دیا کہ شوگرملز انتظامیہ گنے کے کاشت کاروں کو پاس بکس جاری کرنے میں کوئی رکائوٹ پیدا نہیں کرے گی اور انہیں سی پی آرز گنے کی خریداری کے وقت جاری کی جائیں گی جبکہ ملز انتظامیہ تمام خریداری مراکز اور ملز کے گیٹ پر بھی بینرز آویزاں کریں گے جن میں کاشت کاروں کی راہنمائی کے لیے ہدایات در ج ہونگی ڈی سی بہاولنگر نے ہدائت جاری کی کہ گنے کے کاشت کاروں سے کسی بھی قسم کی غیرقانونی کٹوتی نہ کی جائے ا س میں زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے گی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کے نوٹیفائد ریٹس کے مطابق کاشت کاروں کو گنے کی ادائیگی کی جائیگی ۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں غلام رسول ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعیم بشیر ،اسسٹنٹ کمشنر جشتیاں ،اسسٹنٹ کمشنر منچن آبا د، اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر تبریز صادق مری ، اور محکمہ لیبر انچارج سیکورٹی برانچ محکمہ زراعت ،انٹرپرائز و انوسٹمنٹ کے افسران، آدم شوگرملز کے نمائندوں اور کاشت کاروں کے نمائندہ اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :