عراق میں کار بم دھماکا، 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

ْکار بم دھماکے سے شاپنگ مال اور ریسٹورنٹ کو بری طرح نقصان پہنچا ،ْ عمارت کا ایک حصہ منہدم

منگل 23 اکتوبر 2018 22:16

موصل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) عراق کے پٴْرہجوم بازار میں خوف ناک کار بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق عراق کے شہر موصل کے علاقے قاریہ کے ایک پٴْررونق بازار میں رش کے دوران پارکنگ میں کھڑی گاڑی زرودار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں 5 سے زائد زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر ہے۔

کار بم دھماکے سے شاپنگ مال اور ریسٹورنٹ کو بری طرح نقصان پہنچا اور عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ کار بم کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے اٴْڑائے جانے کا امکان ہے۔پولیس حکام کے مطابق بارود سے بھری کار کو شاپنگ مال اور ریسٹورنٹ کے قریب پارک کیا گیا تھا اور رش کے بڑھتے ہی کار کو دھماکے سے تباہ کر دیا گیا، تاحال کسی شدت پسند گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔