Live Updates

سپریم کورٹ، نیب کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطل کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلیں آج سماعت کے لئے مقرر

منگل 23 اکتوبر 2018 22:41

سپریم کورٹ، نیب کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف ، مریم نواز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) سپریم کورٹ نے نیب کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطل کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلیں آج بدھ کو سماعت کے لئے مقرر کردی ہیں ۔ جس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب کی سربراہی جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مظہرعالم میاں خیل پر مشتمل تین رکنی خصوصی بنچ کرے گا۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 19 ستمبر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں میاں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا معطل کر دی تھی تھا جس کیخلاف نیب نے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں اپیل دائرکرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس مقدمہ کے شواہد اور حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اس لئے ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ چیف جسٹس نے جائزہ لینے کے بعد نیب کی اپیل آج بدھ کو سماعت کیلئے مقررکرنے کاحکم جاری کردیا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات