رسالپورمیں بھائی کاسگے بھائی کے گھرپردھاوا،فائرنگ کرکے قتل کردیا

منگل 23 اکتوبر 2018 23:06

نوشہرہ۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) رسالپور کے علاقے خورہ آباد کالنجر میں سگے بھائی نے بھائی کے گھر پر حملہ کرکے اندھا دھند فائرنگ کرکے سگے بھائی کو قتل جبکہ دو بھتیجوں کوشدید زخمی کردیا۔ ملزم کا بیٹا بھی پائوں پر لگ کر معمولی زخمی ہوگیا۔ تین ملزمان کوگرفتار کرلیاگیا جبکہ پانچ ملزمان فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق عمران ولد اسرار ساکن خور آباد کالنجر نے زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ میں پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بھائی عدنان اور والد اسرار ولد جنت میر کے ہمراہ اضاخیل بھٹہ خشت مزدوری کے لیے گھر سے نکل رہے تھے۔

جیسے ہی دروازہ کھولا میرے چچا نور الوہاب ولد جنت میر، صدام ، حارث پسران نورالوہاب، شہزاد ، ایاز،صاحبزادہ پسران جانے کاکا ساکنان خورہ اباد کالنجر مسلح موجود تھے اور ہم کو دیکھتے ہیں ہم پر فائرنگ شروع کردی۔

(جاری ہے)

جس کے وجہ سے میں اور عدنان شدید زخمی ہوگئے اور میرا والداسرار ولد جنت میر موقع پر جا ں بحق ہوگئے۔ ملزمان ارتکا ب جرم کے بعد فرار ہوگئے ۔

وجہ عناد یہ ہے کہ میرے چچا نورا لوہاب نے میری والدہ کا شناختی کارڈ لیکر اس میں اپنے بیٹے کا اندارج کرلیا۔ جس پر میرے والد نے چچا کو بتایا کہ وہ میری والدہ کے کارڈ سے بیٹے کا نام نکال لیں۔ ورنہ وہ اس کا بلاک کردے گا جس پر دونوں میں تکرار لڑائی ہوا آج اس کے چچا طعیش میں ائے اور ہم پر حملہ کردیا۔ کئی گھنٹے بعد حارث ولد نورالوہاب ساکن خورہ آباد کالنجر نے بھی زخمی حالت میں رسالپور پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ اس نے شو رسنا کہ اس دوران میرے والد اور چچا نور الوہاب اپس میں لڑائی کررہے تھے۔

عدنان اور اسرا ر نے ہم پر فائرنگ شرو ع کردی جس میں لگ کر زخمی ہوگیا۔پولیس نے ایک فریق سے حارث جبکہ دوسرے فریق سے عمران ، عدنان کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر پانچ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے لگائے جارہے ہیں۔