دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بدھ 24 اکتوبر 2018 14:14

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2018ء) تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو ، پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں بدھ کی صبح 6 بجے کے پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل ہی:دریائیسندھ (تربیلاکے مقام پر): آمد 28000کیوسک اور اخرج 25000کیوسک، کابل(نوشہرہ کے مقام پر): آمد5100 کیوسک اور اخراج5100 کیوسک، دریائے جہلم: (منگلاکے مقام پر)آمد8600کیوسک اور اخراج100 کیوسک، دریائے چناب (مرالہ کے مقام پر): آمد12200کیوسک اور اخراج7200 کیوسک رہا۔

بیراجز میں جناح بیراج پر پانی کی آمد52900 کیوسک اور اخراج 48900کیوسک،چشمہ: آمد36600 کیوسک اوراخراج 30000کیوسک، تونسہ بیراج پر پانی کی آمد37300کیوسک اور اخراج37300 کیوسک، پنجند پر پانی کی آمد4700کیوسک، اور اخراج4700کیوسک،گدو بیراج پر پانی کی آمد 38800 کیوسک اور اخراج 32700 کیوسک، سکھر بیراج پر پانی کی آمد 32000کیوسک اور اخراج7000 کوٹری:آمد9800 کیوسک اور اخراج Nil ۔

(جاری ہے)

ریزروائرز : تربیلا ڈیمکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1482.05 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.606 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1156.70 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.057 ملین ایکڑ فٹ۔

چشمہ:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.60 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.142 ملین ایکڑ فٹ ہے۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل بدھ صبح 6 بجے کی ہے۔