بلتستان یونیورسٹی کو مثالی ادارہ بنانے کیلئے تمام وسائل روئے کار لائے جائیں گے،وائس چانسلرڈاکٹرنعیم خان

جمعہ 26 اکتوبر 2018 12:40

استور۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2018ء) گلگتبلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعیم خان نے کہا ہے کہ بلتستان یونیورسٹی وفاقی ادارہ ہے، اس میں تمام امور میرٹ پر نمٹائے جاتے ہیں ،یونیورسٹی کو مثالی ادارہ بنانے کیلئے تمام وسائل روئے کار لائے جائیں گے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرمحمدنعیم خان نے کہاکہ رفتہ رفتہ یونیورسٹی کادائرہ کار چلاس اور پنجاب تک پھیلا یا جائیگا، گلگت بلتستان کے لوگوں کومعیاری تعلیم دینااولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں معدنیات کے بڑے ذخائر موجود ہیں ان قدرتی وسائل سے بھرپور طریقے سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں یونیورسٹی اپنے طورپر کام کرر ہی ہے ،بلتستان یونیورسٹی تمام شعبوں میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔

متعلقہ عنوان :