قومی فٹ سال چمپئن شپ اسلام آباد میں شروع ہوگئی

جمعہ 26 اکتوبر 2018 19:45

قومی فٹ سال چمپئن شپ اسلام آباد میں شروع ہوگئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2018ء) پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی فٹ سال چیمپیئن شپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے روڈھم ہال میں شروع ہو گئی ہے، چیمپیئن شپ کا افتتاح میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کیا، اس موقع پر پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے چیرمین ملک مہربان علی، سنیئر نائب صدر شاہد فاروق ملک، سیکرٹری جنرل عدنان ملک اور ویمن ونگ کی چیئرپرسن ڈاکٹر آفشان ملک کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دوگروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں اسلام آباد، سندھ، پی ٹی اے اور سی ڈی اے، گروپ بی میں گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور بلوچستان جبکہ گروپ سی میں پنجاب، سکسکس اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں شامل ہیں، افتتاحی روز اسلام آباد، گلگت بلتستان، سی ڈی اے اور سکسکس کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے،پہلے میچ میں اسلام آباد نے سندھ کو 10-5 گول سے شکست دی ، گلگت بلتستان نے آزاد جموں و کشمیر کو 5-2 گول سے ، سی ڈی اے نے پی ٹی اے کو 5-4 گول سے ہرادیا اور سکسکس نے پنجاب کو 9-1 گول سے شکست دی۔