پڑھی لکھی خواتین پورے خاندان کی ترقی کا باعث بنتی ہیں، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 26 اکتوبر 2018 19:55

وہاڑی۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے کہا ہے کہ تعلیم انسان کو با شعور بنا تی ہے اور قوموں کی تقدیر بدل دیتی ہے، لڑکیوں کو تعلیم دینا وقت اہم تقاضا ہے پڑھی لکھی خواتین پورے خاندان کی ترقی کا باعث بنتی ہیں، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ظہیرآباد شہید گاؤں میں گورنمنٹ گر لز مڈ ل سکول کی ہائی کے درجہ پر اپ گریڈ یشن کے افتتاح کے مو قع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اس مو قع پر سی ای او ایجو کیشن شوکت علی شیروانی، ڈی ای او ایجو کیشن ایلیمنٹری مصباح رفیق، ڈپٹی ڈی ای او ایلیمنٹری ، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ایجو کیشن رانا شاہد، معززین علاقہ، اساتذہ اور طا لبات مو جود تھیں، ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز مڈ ل سکو ل ظہیر آباد شہید کی اپ گریڈیشن انتہائی ضروری تھی یہاں کی طا لبات کو میٹرک تک تعلیم حاصل کر نے کیلئے دور دراز کا سفر کر نا پڑتا تھا، اہل علاقہ کا یہ ایک درینہ مطا لبہ تھا جو آج پورا ہو گیا ہے آئند ہ سیشن سے سکول میں نہم کلاس کا آغاز ہو جائیگا اور گاؤ ں کی طالبات اپنے گھروں کے قریب ترین ہی میٹرک تک تعلیم حاصل کر سکیں گی، انہوں نے مز ید کہا کہ سکول کیلئے مز ید اراضی حاصل کی جائیگی اور اس کو ایک بہترین سکول بنا یا جائیگا جس میں کمپیو ٹر لیب ، سائنس لیبارٹری اور دیگر تمام سہو لیات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :