منشا بم ،بیٹے عاصم منشا سمیت 10 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ہفتہ 27 اکتوبر 2018 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قبضہ مافیا کے سرغنہ منشا بم اور اسکے بیٹے عاصم منشا کو 10 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ملزموں کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج شیخ سجاد کے روبرو پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

انسپکٹر وجیہہ الحسن نے ملزموں کو تھانہ جوہر ٹائون میں درج مقدمہ 1035/18 میں عدالت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزموں سے تفتیش کے دوران 42لاکھ 89ہزار روپے نقدی برآمد کی گئی ،ملزموں سے 314سعودی ریال برآمد ہوئے ،ملزموں سے تقریباً 1 کروڑ مالیت کے زیور بھی برآمد کیے اور پانچ اقسام کا اسلحہ بھی برآمد کیا ۔

ملزموں سے مزید 60کروڑ روپے کی ریکوری کے لیے 30 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔جس پر عدالت نے منشا بم اور اسکے بیٹے عاصم منشا کو 10دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔