ایل پی جی کی قیمت میں 25 روپے فی کلو کمی کا اعلان

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں ایل پی جی کی قیمت 120 سے 125 روپے فی کلو مقرر

ہفتہ 27 اکتوبر 2018 20:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2018ء) ایل پی جی ایسوسی ایشن نے گھریلو اور کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کردی۔چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے ایل پی جی کی قیمت میں 25 روپے فی کلوکمی کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

عرفان کھوکھر نے بتایا کہ اوگرا کے مقرر نرخوں سے بھی قیمت نیچے آگئی ہے، کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1200 روپے کمی کردی جب کہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 1673 روپے کمی کی گئی ہے۔عرفان کھوکھر کے مطابق لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں ایل پی جی کی قیمت 120 سے 125 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :