تیسرا ٹی ٹونٹی ، پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت لیا
سرفراز الیون پہلے ہی ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کر چکی ہے
ذیشان مہتاب اتوار 28 اکتوبر 2018 20:33
(جاری ہے)
پاکستان ٹیم کا انحصار اس وقت مکمل طور پر اپنے باﺅلنگ اٹیک پر ہے اور اس کو یقین ہے کہ 140 سے اوپر کے کسی بھی سکور کا باﺅلرز آسانی سے دفاع کرسکتے ہیں، یہی چیز انھیں بڑے سکور کی لالچ سے بھی روک رہی ہے۔
سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل ہونے کی وجہ سے گرین شرٹس کی جانب سے تجربات کا امکان موجود ہے، اوپنر صاحبزادہ فرحان کو اپنی واحد انٹرنیشنل کیپ میں اضافے کا موقع دیا جاسکتا ہے جبکہ محمد عامر کی جگہ سکواڈ میں شامل ہونےوالے وقاص مقصود بھی ڈیبیو کے منتظر ہیں۔دوسری جانب آسٹریلیا کو یو اے ای کے ٹور کے اختتام پر بحالی وقار کا چیلنج درپیش ہے، ٹیسٹ سیریز میں 1-0 سے شکست کے بعد وہ مختصر ترین فارمیٹ کی سیریز بھی ہارچکے ہیں تاہم وطن واپسی سے قبل وہ آخری میچ میں کامیابی کے خواہاں ہیں، اس کی جانب سے الیون میں تبدیلی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔انجری سے نجات پانےوالے مچل سٹارک کو فوری طور پر میدان میں اتار کر خطرہ مول نہیں لیا جائے گا، اگر کسی تبدیلی کی ضرورت محسوس بھی کی گئی تو ایشٹن ایگر کو میدان میں اتارا جاسکتا ہے، اس صورت میں بین میک ڈرمٹ کو جگہ خالی کرنا پڑے گی۔کنڈیشنز جمعے کے میچ جیسی ہی رہنے کی توقع ہے تاہم آسٹریلیا ٹاس جیتنے کی صورت میں پہلے بیٹنگ کا آپشن اختیار کرسکتا ہے۔ اب تک ایڈم زامپا 6.05 کا اکانومی ریٹ مختصر ترین فارمیٹ میں کسی بھی دوسرے آسٹریلوی باﺅلر سے کہیں بہتر ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا ‘ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم
-
سچن ٹنڈولکر کے قریب ترین سیکیورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی
-
سندیپ لامیچنے کو ریپ کیس میں کلین چٹ مل گئی، نیپال کے لیے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے اہل
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: آئی سی سی نے ناظرین کی آسانی کیلئے بھارت کو دوسرا سیمی فائنل الاٹ کردیا
-
صائم ایوب کی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی جائے: رمیز راجہ کا مشورہ
-
بابر اعظم نے حسن علی کو تیسرا ٹی ٹونٹی کھلانے کی وجہ بتا دی
-
رمیز راجا ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹیم کا اعلان نہ کرنے پر برس پڑے
-
آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی، بابراعظم
-
سچن ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے خود کو گولی مارلی
-
پی سی بی نے ڈیوڈ ریڈ کو ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا مینٹل پرفارمنس کوچ مقرر کردیا
-
آئیگا سویٹیک اورکوکو گف اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
سعید انور نے پاکستان میں طلاق کی بڑھتی شرح کو ملازمت پیشہ خواتین سے جوڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.