ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے نتیجہ میں گاڑیوں کی فروخت 20 فیصد کم ہوگئی

پیر 29 اکتوبر 2018 14:34

ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے نتیجہ میں ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2018ء) بھارت کے شہر ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے نتیجہ میں اڑھائی ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت 20 فیصد کم ہوگئی۔ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس عرصہ کے دوران پٹرول کی قیمت میں ساڑھے سات روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

اس کے نتیجہ میں صرف اندھیری نامی علاقے میں قائم ریجنل ٹرانسپورٹ آفس اس مدت کے دوران 3123 کاروں کی رجسٹریشن کرائی گئی۔

جبکہ گزشتہ سال اس مدت کے دوران یہاں 4507 کاروں کی رجسٹریشن کرائی گئی تھی حکام کے کہنا ہے کہ اس عرصہ کے دوران کاروں کی فروخت میں کمی کے باعث موٹر سائیکلوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے تاہم ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا رجحان بحال ہونے کے بعد سے صورتحال میں بہتری کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :