نواز شریف اپنے گھرکی صورتحال اور صدمے کی وجہ سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کر رہے ،ْمولانافضل الرحمن

ن لیگ نے تجویزدی ہے کہ اے پی سی سے پہلے کچھ معاملات طے کرلیے جائیں ،ْزر داری صاحب آنے کیلئے تیار ہیں ،ْسربراہ جے یو آئی تجاویز لے کرمولانا فضل الرحمان کے پاس آیاتھا ،فضل الرحمان اپنی قیادت اور میں اپنی قیادت سے بات کروں گا ،ْراجہ ظفر الحق

بدھ 31 اکتوبر 2018 14:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2018ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے گھرکی صورت حال اور صدمے کی وجہ سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کر رہے۔مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نوازشریف نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد مولانا فضل الرحمان میاں نوازشریف سے اے پی سی میں شرکت پر اصرار کرتے رہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہو ں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ نوازشریف کسی اور کی وجہ سے نہیں آرہے بلکہ اپنے گھرکی صورت حال اور صدمے کی وجہ سے نہیں آرہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے تجویزدی ہے کہ اے پی سی سے پہلے کچھ معاملات طے کرلیے جائیں،میں نے راجہ ظفر الحق سے کہا کورکمیٹی اجلاس کے بعد آپ کو آگاہ کرسکیں گے ،زرداری صاحب کا واضح موقف تھاکہ وہ آنے کیلئے تیار ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سب سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہے کہ سب کو ایک پلیٹ فارم پر ہونا چاہیے۔دوسری جانب مسلم لیگی رہنما راجہ ظفر الحق نے کہا کہ تجاویز لے کرمولانا فضل الرحمان کے پاس آیاتھا ،فضل الرحمان اپنی قیادت اور میں اپنی قیادت سے بات کروں گا۔