متحدہ عرب امارات اور بھارت قونصلر کمیٹی کا باہمی تعاون کی حکمت عملی کا جائزہ
جمعرات 1 نومبر 2018 15:00
نئی دہلی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین / وام / جمعرات نومبر ) متحدہ عرب امارات اور بھارت کی قونصلر کمیٹی کا تیسرا اجلاس گزشتہ روز بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہوا.
اجلاس کی صدارت خارجہ اموراوربین الاقوامی تعاون کے وزیر کے مشیر منصور عبدالکریم الفہیم اور بھارت کی خارجہ ، قونصلر اور ویزہ کے امور کی وزارت کے انڈر سیکریٹری شری من پریت وہرا نے کی.
ملاقات میں منصورعبدالکریم نے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان اور خارجہ امور کے وزیرمملکت ڈاکٹر انوربن محمد گرگاش کےخیرسگالی کے پیغامات پہنچائے۔ جن میں انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان قونصلر تعلقات کو سراہا. دونوں ملکوں کے درمیان حال ہی میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے تھے جسکے تحت سفارتی اور نجی پاسپورٹ کے حامل افراد کے لئے پری انٹری ویزہ کا استثنی دیا گیا ہے.
منصور عبدالکریم نے کہا کہ مستقبل میں امارات۔
(جاری ہے)
ہندوستان دوطرفہ تعلقات خاص طور پر قونصلر معاملات میں مزید کئی کامیابیاں حاصل ہونگی جس سے دونوں ملکوں کے شہری مستفید ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ آئیڈیاز اور معلومات کے تبادلے سے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ کونسلر ایکشن کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی.
انھوں نے مزید کہا کہ بھارت اماراتی مسافروں کے لئے ایک اہم منزل ہے.
انہوں نے امید ظاہر کی کہ متحدہ عرب امارات ۔ بھارت قونصلر کمیٹی کے اجلاس میں ایجنڈے میں شامل تمام نکات پر بحث کی گئی.شری من پریت وہرا نے بھارتی وزیر خارجہ کی طرف سے مبارک باد کا پیغام پہنچایا اور متحدہ عرب امارات میں بھارتی شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات بھارتی شہریوں کیلئے ایک اہم سیاحتی، سرمایہ کاری اور تجارتی منزل ہے.
انہوں نے اپنی امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں میں قونصلر تعلقات اور تعاون میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے.اجلاس میں خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کی وزارت ، وزارت داخلہ، نئی دہلی میں متحدہ عرب امارات کے سفارتی مشن، اور ان کے بھارتی ہم منصبوں نے شرکت کی.
مترجم: ریاض خان http://wam.ae/en/details/1395302717352
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.