بگ بیش لیگ 2018-19ء سیزن، جو روٹ اور جوز بٹلر سڈنی تھنڈر سات سات کیلئے دستیاب ہونگے

جمعہ 2 نومبر 2018 14:47

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2018ء) انگلش کرکٹرز جو روٹ اور جوز بٹلر کا بگ بیش لیگ کے 2018-19ء سیزن کیلئے سڈنی تھنڈر فرنچائز سے معاہدے طے پاگیا ،ْمعاہدے کے تحت دونوں کھلاڑی سات، سات میچز کیلئے فرنچائز کو دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

سڈنی تھنڈر ٹیم کے کوچ شین بونڈ کے مطابق وہ جو روٹ اور جوز بٹلر کے معاہدے پر بے حد خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کے آنے سے انکی ٹیم مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں کھلاڑی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت لیگ میں ٹیم کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔