کراچی،رینجرز کے مختلف علاقوں میں چھاپے،

80 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 گرفتار

ہفتہ 3 نومبر 2018 16:43

کراچی،رینجرز کے مختلف علاقوں میں چھاپے،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2018ء) رینجرزکئ شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے ‘80 سے زائد ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث2 ملزمان گرفتار‘ رینجرز ترجمان کے اعلامیہ کے مطابق رینجرز نے موسمیات بلاول گوٹھ اور گلشن اقبال کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئی2ملزمان فدا حسین اور عبدالقدیر جاسر کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ‘ ایمونیشن اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان نے دوران تفتیش گلستان جوہر چاندنی چوک‘ ‘ شریف آباد اور بہادر آباد کے علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی80 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ملزمان نی22 اکتوبر2018 کو شریف آباد کے علاقے میں اسپیئر پارٹس کی دکان پر واردات کی اور ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا ہے تاہم بعد ازاں ملزمان کو تفتیش کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔