گنے کی کریشنگ کا سیزن 15 نومبر سے شروع ہو گا

پیر 5 نومبر 2018 19:56

سرگودھا۔5نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2018ء) گنے کی کریشنگ کا سیزن 15 نومبر سے شروع ہورہا ہے، ذرائع کے مطابق مختلف چینی پیدا کرنیوالے کارخانے 15 نومبر سے باقاعدہ طور پر اپنی چمنیوں کو آگ لگا کر کریشنگ سیزن کا آغاز کرینگے، دوسری طرف حکومت پنجاب نے شوگر ملز کے علاقوں میں ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے دن کے اوقات میں گنے کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کیلئے مشاورت شروع کردی ہے تاکہ عوام کو سفر کرنے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :