Live Updates

وزیراعظم عمران خان کے چچا زاد بھائی اسلم خان نیازی وفات پا گئے

پیر 5 نومبر 2018 23:18

وزیراعظم عمران خان کے چچا زاد بھائی اسلم خان نیازی وفات پا گئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کے چچا زاد بھائی اسلم خان نیازی وفات پا گئے، اسلم خان نیازی کا تعلق میانوالی سے تھا۔ اسلم نیازی پولی کلینک میں زیر علاج تھے۔

(جاری ہے)

اسلم نیازی کے صاحبزادے احمد خان نیازی وزیراعظم کے معاون بھی ہیں۔ وزیراعظم نے احمد خان نیازی کو میانوالی کے حلقہ میں کوارڈینیٹر مقرر کر رکھا ہے۔اسلم نیازی کی نماز جنازہ آبائی علاقے میانوالی میں ادا کی جائے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات