مستونگ سے پولیو کے 4نئے کیس سامنے آگئے، 2بچوں، 2بچیوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کے باوجود پولیو ہو گیا، والدین

منگل 6 نومبر 2018 16:57

مستونگ سے پولیو کے 4نئے کیس سامنے آگئے، 2بچوں، 2بچیوں میں پولیو وائرس ..
مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2018ء) مستونگ سے دو بچوں اور دو بچیوں سمیت 4بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے شرین آب کے علاقے سے تعلق رکھنے والے دو بچیوں اور2بچوں میں پولیو وائرس کے تصدیق ہو گئی ہے بچوں کے عمریں 5سی8سال کے درمیان ہیں، بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے انسداد پولیو ویکسین کے قطرے بھی پلائے تھے لیکن اس کے باوجود بھی بچوں کو پولیو ہو گیا، دوسری جانب محکمہ صحت کہ حکام سے بات ہوئے تو انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقے میں صحت کی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :