ڈاکٹر عمران فاروق کیس: آخری گواہ اور پہلے تفتیشی آفسیر شہزاد ظفر پر وکلاء کی جرح مکمل

ایف آئی اے کا عدالت میں مزید ایک گواہ پیش کرنے کا حکم، ایف آئی اے نے گواہ فخر الاسلام کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے درخواست دائر کردی

منگل 6 نومبر 2018 21:08

ڈاکٹر عمران فاروق کیس: آخری گواہ اور پہلے تفتیشی آفسیر شہزاد ظفر پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2018ء) ڈاکٹر عمران فاروق کیس کے آخری گواہ اور پہلے تفتیشی آفسیر شہزاد ظفر پر وکلاء کی جرح مکمل‘ ایف آئی اے کا عدالت میں مزید ایک گواہ پیش کرنے کا حکم ایف آئی اے نے گواہ فخر الاسلام کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے درخواست دائر کردی ۔

(جاری ہے)

گواہ فخر الاسلام ملزمان کی ٹریول ہسٹری سے متعلق ریکارڈ عدالت میں پیش کریں گے۔ عدالت نے درخواست پر ملزمان کو نوٹس جاری کردیا۔ 12 نومبر کو دلائل طلب کرلئے۔ دلائل کے بعد گواہ کو عدالت میں پیش کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ کیس کی سماعت بارہ نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے کی۔