Live Updates

وزیر اعظم سے وزیر اطلاعات کی ملاقات،

عید میلاد النبی کے بابرکت موقع پررحمتہ العالمین کانفرنس کے انعقاد کرنے کا فیصلہ رحمتہ العالمین کانفرنس کے انعقاد کیلئے وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کی سربراہی میں آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی

بدھ 7 نومبر 2018 14:07

وزیر اعظم سے وزیر اطلاعات کی ملاقات،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ملاقات کی ۔ملاقات میں عید میلاد النبی شایان شان طریقے سے منائے جانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔بدھ کو وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی ۔ملاقات میں عید میلاد النبی شایان شان طریقے سے منائے جانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں عید میلاد النبی کے بابرکت موقع پررحمتہ العالمین کانفرنس کے انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا گیاجبکہ رحمتہ العالمین کانفرنس کے انعقاد کیلئے وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کی سربراہی میں آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔آرگنائزنگ کمیٹی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین ، معاون خصوصی افتخار درانی، سینیٹر فیصل جاوید، ڈاکٹر بابر اعوان، اعجاز چوہدری، ڈاکٹر عامر لیاقت اور وزیر مملکت علی محمد خان پر مشتمل ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات