کاشتکاروں میں دھان کے مڈھوں کو آگ نہ لگانے سے متعلق زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کی جائے‘بینش فاطمہ ساہی

صوبہ بھر میں 200 سے زائد افراد کے خلاف دفعہ - 144 کے تحت ایف آئی آر کا اندراج عمل میں لایا جا چکا ہے‘ ایڈیشنل سیکرٹری زراعت کو بریفنگ

بدھ 7 نومبر 2018 17:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2018ء) دھان کی فصل کی صورتحال اور اس کی آف سیزن منجمنٹ کا جائزہ لینے کیلئے تحقیقاتی ادارہ برائے دھان کالا شاہ کاکو میں اجلاس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت بینش فاطمہ ساہی ایڈیشنل سیکرٹری زراعت(ٹاسک فورس) نے کی۔اجلاس میں محکمہ زراعت پنجاب کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری زراعت(ٹاسک فورس) نے کہا کہ فصلوں کی باقیات مثلاً دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے سے فضائی آلودگی(سموگ)پیدا ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

سموگ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے فصلوں کی باقیات مثلاً دھان کے مڈھوں کو آگ نہ لگائے جانے کے متعلق کاشتکاروں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کی جائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ زراعت پنجاب دھان کے مڈھوں کو آگ لگائے جانے والے واقعات کو مانیٹر اور اس کی رپورٹنگ کر رہا ہے اور اب تک صوبہ بھر میں ان واقعات میں ملوث200 سے زائد افراد کے خلاف دفعہ - 144 کے تحت ایف آئی آر کا اندراج عمل میں لایا جا چکا ہے۔ امسال فیلڈ اسسٹنٹس روزانہ کی بنیاد پر دھان کی فصل کی باقیات کو جلائے جانے والے واقعات کو مانیٹر کررہے ہیں اور اس کی رپورٹ ڈائریکٹر(ایم اینڈ ای) اوراپنے متعلقہ ڈویژنل ڈائریکٹر کو ارسال کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :