رانا ثناء اللہ کو مراد سعید پر ویکس کروانے کا الزام لگانا مہنگا پڑ گیا

مراد سعید نے بھی رانا ثناء اللہ کو مریم نواز سے متعلق کہے ہوئے الفاظ یاد کرا دئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 7 نومبر 2018 17:10

رانا ثناء اللہ کو مراد سعید پر ویکس کروانے کا الزام لگانا مہنگا پڑ گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 نومبر 2018ء) :ن لیگی رہنما رانا ثناءاللہ نے قومی اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ ایسے وزراء بھی ہیں جن کے متعلق ریحام خان نے کہا ہے کہ وہ فل باڈی ویکس کرواتے ہیں۔اسی کا جواب دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ابھی کچھ گالم گلوچ ہوئی میری تربیت ایسی نہیں کہ میں اس پر جواب دوں تاہم میں اتنا کہوں کہ انہوں نے اپنے قائد کی بیٹی کے بارے میں جو الفاظ کہے وہ ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

اور میں سلام پیش کرتا ہوں ان محترمہ کو کہ انہوں نے اُسی وقت اس کے اوپر ایکشن بھی لیا تھا۔تو بس میں یہی کہوں گا ایسے لوگ اپنا رنگ بدلتے رہتے ہیں اور اپنے قائد کی چاپلوسی کرنے کے لیے کچھ بھی کہہ دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر انہیں ملتان میٹرو کرپشن کیس پر کوئی ثبوت چاہئیے تو وہ میں ضرور دوں گا۔خیال رہے پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے رانا ثناء اللہ کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف نےمیٹرو ملتان کے حوالے سے الزام لگایا کہ جاوید صادق نامی آدمی کے ذریعے سے 27 ارب روپے چائنا کی فلاں فلاں کمپنی سے وصول کیا گیا۔

اس متعلق انہیں نوٹس بھی بھجوایا گیا لیکن آج تک جواب نہ آیا۔ تحریک انصاف والے الزام لگاتے ہیں لیکن اس کے بعد نہ تو عدالت میں پیش ہوتے ہیں نہ ہی اسے ثابت کرنے کے لیے نوٹس کا جواب دیتے ہیں۔یہ سجھتے ہیں کہ بس ہم شور کرتے جائیں گے اور عوام میں ابہام پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ یہاں پر بعض وزراء ایسے بھی ہیں جن کے بارے میں ریحام خان نے کہا کہ یہ فل باڈی ویکس کرواتے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کہ یہ الفاظ تقریر میں سے ہدف کر دئیے گئے۔خیال رہے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کرتی رہیں تھیں کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ مراد سعید فل باڈی ویکس کرواتے ہیں۔