بھارت: چھتیس گڑھ، بس میں دھماکا، 5 افراد ہلاک

جمعرات 8 نومبر 2018 20:15

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2018ء) بھارت میں مسافر بس پر ماو باغیوں کے بم حملے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں ماو باغیوں نے بس پر بارودی مواد پھینکا جس کے نتیجے میں دھماکا کر دیا۔دھماکے میں 2سیکیورٹی اہلکار اور 3شہری ہلاک ہو گئے، چھتیس گڑھ میں 4 روز بعد ضمنی انتخابات ہیں جس کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی ٹیم بھیجی گئی تھی