حوثی باغی ہسپتالوں کو جنگی سرگرمیوں کے لئے استعمال کر رہے ہیں، ایمنسٹی انٹر نیشنل

جمعرات 8 نومبر 2018 20:15

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2018ء) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یمن کے حوثی باغیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ الحدیدہ میں ہسپتالوں کو جنگی سرگرمیوں کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق باغی گروپ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بائیس مئی کو ایک ہسپتال کی چھت پر جنگجوؤں کو تعینات کیا گیا تھا۔ ایمننسٹی نے اس مبینہ عمل کی سخت مذمت کی ہے اور شہریوں اور بیمار افراد کی جانوں کی حفاظت یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ ایمنسٹی کے مطابق یہ عمل اس لئے بھی خطرناک ہے کیونکہ سعودی عسکری اتحاد کی طرف سے اکثر ہسپتالوں سمیت سویلین اہداف کو نشانہ بنایا جاتا ہی