Live Updates

حکومت کے 60 دنوں کا موازنہ 60 سالوں سے نہ کیا جائے ،ْوفاقی وزیر صحت عامر کیانی

جمعہ 9 نومبر 2018 15:26

حکومت کے 60 دنوں کا موازنہ 60 سالوں سے نہ کیا جائے ،ْوفاقی وزیر صحت عامر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) وفاقی وزیر قومی صحت عامر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت کے 60 دنوں کا موازنہ 60 سالوں سے نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت کے 60 دنوں کا 60 سالوں سے موازنہ نہ کیا جائے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین اور سعودی عرب سے ملک کے معاشی حالات کی بہتری میں مدد ملے گی جبکہ حکومت کو معاشی بہتری سمیت دیگر قومی ایشوز پر وقت دیا جائے۔انہوںنے کہاکہ حکومت اہداف کے حصول کے لئے کوشاں ہے‘ معاشی بہتری سمیت دیگر اہم قومی امور پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات