Live Updates

ملک میں یکساںنظام تعلیم رائج کرنے کیلئے کوشاں ہیں،مشتاق غنی

وہ وقت دور نہیں جب عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی منزلیں طے کرئے گا،سپیکراسمبلی

جمعہ 9 نومبر 2018 17:21

ملک میں یکساںنظام تعلیم رائج کرنے کیلئے کوشاں ہیں،مشتاق غنی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) پاکستان انٹر نیشنل پبلک سکول ایبٹ آباد میں گزشتہ روز یوم والدین اور سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی اس موقع پر سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سب سے زیادہ توجہ صحت اور تعلیم پر دی۔

موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ ملک میں یکساںنظام تعلیم کا رائج کیا جائے ۔ اس طرح امیر اور غریب کے بچے کو آگے بڑھنے کے یکسان مواقع ملیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی منزلیں طے کرئے گا۔ قوم اپنے وزیراعظم کا ساتھ دے اور اس بات کا یقین رکھیں کہ پاکستان تحریک انصاف قوم کو کبھی مایوس نہیں کرئے گی ۔

(جاری ہے)

سپیکر مشتاق غنی نے کہا کہ تعلیم کا شعبہ کاروبار نہیں بلکہ ایک مقدس فریضہ ہے اور اس سے وابستہ تمام افراد اس کو ایک مقدس مشن کے طور پر لے کر چلیں ۔ قوموں کی معیار زندگی تب بدلتی ہے جب وہ اپنے اساتذہ کو معاشرے میں وہ مقام دے جو ان کا حق ہے ۔ انھوں نے پاکستان انٹرنیشل پبلک سکول ایبٹ آباد کی تعلیمی سرگرمیوں اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں اس سکول کی کاوشوں اور جذبوں کو سراہا ۔ آخر میں مہمان خصوصی سپیکر مشتاق غنی نے اعلیٰ کارکردگی حاصل کرنے والے طلباء اور اساتذہ میں انعامات تقسیم کیئے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات