وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے پارٹنر سکولوں کو فنڈز کی ادائیگی کیلئے سمری کی منظوری دیدی

جمعہ 9 نومبر 2018 17:41

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے پارٹنر سکولوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے پارٹنر سکولوں کو فنڈز کی ادائیگی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پارٹنر سکولوں کو فنڈز کی ادائیگی کیلئے سمری کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سکولوں کو فنڈز کی ادائیگی جلد کی جائے اور اس ضمن میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیئے۔