روس کے سرکاری دورے کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ کا بالٹک فلیٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

جمعہ 9 نومبر 2018 18:54

روس کے سرکاری دورے کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ کا بالٹک فلیٹ ہیڈ کوارٹرز ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی ان دنوں روس کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دورے کے دوران نیول چیف نے روس کے شہر کالننگراڈ میں واقع بالٹک فلیٹ ہیڈ کوار ٹر ز کا دورہ کیا اور بالٹک فلیٹ کے کمانڈر وائس ایڈ مرل الیکز ینڈر نو سٹاٹو سے ملاقات کی۔ بالٹک فلیٹ ہیڈ کوارٹرز آمد پر وائس ایڈمرل الیکزینڈر نوسٹاٹو نے پاک بحریہ کے سربراہ کا استقبال کیا اور روایتی گارڈز نے اعزازی سلامی پیش کی۔

دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور بشمول میری ٹائم سکیورٹی اور استحکام ،بحری قزاقی کی بیخ کنی ،منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام اورآپریشنل صلاحیتوں میں اضافے کے لیے مختلف شعبہ جات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

بالٹک فلیٹ کے کمانڈر ، وائس ایڈمرل الیکزینڈر نوسٹاٹو نے پاک بحریہ کے سربراہ کو بالٹک فلیٹ کے آپریشنز کے متعلق بریف کیا۔

بعد ازاں ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل ظفر محمود عباسی نے میرین کور خمیلوکس) Marine Corps Khmelevks ) کا دورہ کیا اور حربی ہتھیاروں کے مظاہر ے کو دیکھا۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے روس کی بحریہ کے جہاز بوئی کی (BOIKIY )کا دورہ کیا جہاں جہاز کے کمانڈ نگ آفسر نے نیول چیف کو بریفینگ دی۔ نیول چیف نے جہاز کے عملے سے بات چیت کی اور اُن کے پیشہ وارانہ معیار کو سراہا۔ پاک بحریہ کے سربراہ کا یہ دورہ دونوں ممالک میںبالعموم اور دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین باہمی تعلقات میں بالخصوص مزیدوسعت و استحکام کا باعث ہوگا۔

متعلقہ عنوان :