خیبر پختونخوا میں روزانہ 1حاملہ خاتون اور 22نوازئیدہ بچوں کی اموات ہونے لگیں،رپورٹ

جمعہ 9 نومبر 2018 19:30

خیبر پختونخوا میں روزانہ 1حاملہ خاتون اور 22نوازئیدہ بچوں کی اموات ہونے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2018ء) خیبر پختونخوا میں روزانہ 1حاملہ خاتون اور 22نوازئیدہ بچوں کی اموات ہورہی ہیںخیبر پختونخوا میں تھر سے زائد حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کی اموات ہو رہی ہیں ۔ پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن کے صوبائی صدر ڈاکٹر حسن اے ہارون کے مطابق پیدائش کے بعد ایک مہینے کے اندر اندر 4ہزار بچوں کی اموات ہو رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر حسین اے ہارون کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کو ارسا ل کردہ خط میں نوٹس لینے کی اپیل کی ہے خط میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس از خود نوٹس لیتے ہو ئے ذمہ داروں کو عدالت طلب کرے ا ن بچوں کی اموات کی بنیادی وجوہات مناسب خوراک کی کمی اور طبی سہو لیات کی عدم فراہمی ہے ۔ پشاور سمیت صوبے بھر میں تھر سے زائد اموات کے باوجود صوبائی حکومت کچھ بھی نہیں کر رہی ہے ۔