شاہ کابل کے قریب سوزوکی پک اپ گہری کھائی میں گرنے سے طالب علم جاں بحق، 4 طالبات سمیت 9 مسافر شدید زخمی

جمعہ 9 نومبر 2018 22:50

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2018ء) شاہ کابل کے قریب سوزوکی پک اپ گہری کھائی میں گرنے سے نویں جماعت کا طالب علم جاں بحق جبکہ چار طالبات سمیت 9 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل خانپور کے دور افتادہ پہاڑی علاقہ شاہ کابل کے قریب سکول کے طلباء و طالبات کو نجف پور سے شاہ کابل لے جانے والی سوزوکی پک اپ گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے نویں جماعت کا طالب علم واحد ولد ارشاد جاں بحق ہو گیا جبکہ چار طالبات اور پانچ طالبات شدید زخمی ہو گئیں۔

پولیس تھانہ خانپور کے مطابق زخمی اور جاں بحق طلباء و طالبات گورنمنٹ ہائی سکول نجف پور اور چھوئی میں زیر تعلیم ہیں جبکہ گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہے۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانپور اور قریبی بی ایچ یو منتقل کیا گیا ہے۔