Live Updates

وزیراعظم عمران خان ملک سے غربت کے خاتمے کے لیے جلد انقلابی اقدامات کا اعلان کریں گے

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کی گفتگو

جمعہ 9 نومبر 2018 23:01

وزیراعظم عمران خان ملک سے غربت کے خاتمے کے لیے جلد انقلابی اقدامات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2018ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد ہی ملک سے غربت کے خاتمے کے لیے انقلابی اقدامات کا اعلان کریں گے۔ پی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان چین کے غربت کے خاتمے اور زراعت کے شعبے کو بہتر بنانے کے انقلابی اقدامات سے بھی بہت متاثر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی حکومت کے قیام سے قبل سے ہی زراعت کے شعبے میں بہتری کے لیے اصلاحات اور ملک سے غربت کے خاتمے کے لیے چین کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ملک میں زراعت کے شعبے کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا لیکن موجودہ حکومت اصلاحات متعارف کرا کے اس شعبے میں بہتری لائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی حمایت کی ہے کیونکہ اس میگا منصوبے سے قومی معیشت بہتر ہو گی اور سٹیل، سیمنٹ، زراعت اور بنیادی ڈھانچے سمیت دیگر شعبوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات