امریکا میں سویابین، مکئی اور گندم کے نرخوں میں کمی

ہفتہ 10 نومبر 2018 16:57

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2018ء) امریکا میں سویابین، مکئی اور گندم کے نرخوں میں کمی ہوئی۔سویا بین کے نرخوں میں کمی کی وجہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے کے باعث اسے جنس کی برآمدات کا کم ہونا ہے۔

(جاری ہے)

شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں سویابین کے نرخ 0.4 فیصد کم ہوکر 8.76 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔مکئی کے سودے 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 3.71 ڈالر فی بشل سے زیادہ میںطے پائے۔گندم کے سودے 1 فیصد کمی کے ساتھ 5.02 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔

متعلقہ عنوان :