Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیراعظم کے پنجاب انیشی ایٹو پروگرام کے حوالے سے اجلاس

،وزیراعظم کو مختلف اہداف کے تعین اور ترجیحات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا صوبائی حکومت کی تمام تر توجہ عام آدمی کی زندگی میں واضح اور نمایاں تبدیلی لانے پر مرکوز ہونی چاہیے،وزیراعظم عمران خان

ہفتہ 10 نومبر 2018 20:37

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیراعظم کے پنجاب انیشی ایٹو پروگرام ..
لاہور/اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی تمام تر توجہ عام آدمی کی زندگی میں واضح اور نمایاں تبدیلی لانے پر مرکوز ہونی چاہیے۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کو وزیراعلیٰ آفس میں وزیراعظم کے پنجاب انیشی ایٹو پروگرام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبے میں طرز حکومت میں اور عام آدمی کی زندگی میں واضح تبدیلی کے حوالے سے وزیراعظم کی زیر نگرانی اور پنجاب حکومت کے زیر انتظام مختلف تجاویز اور ان پر عملدرآمد کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

وزیراعظم کو مختلف اہداف کے تعین اور ترجیحات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراع-ظم نے پنجاب حکومت کو طرز حکومت میں اختراعی طریقہ اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے 29 نومبر کو پنجاب حکومت کے 100 دن کے اہداف پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومت کی تمام تر توجہ عام آدمی کی زندگی میں واضح اور نمایاں تبدیلی لانے پر مرکوز ہونی چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات