بزدل بھارتی فوج کا رات کی تاریکی میں پھر سے حملہ

لائن آف کنٹرول کے بھمبیر سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنا دیا، پاک فوج کا بھی منہ توڑ جواب

muhammad ali محمد علی ہفتہ 10 نومبر 2018 23:27

بزدل بھارتی فوج کا رات کی تاریکی میں پھر سے حملہ
راولپنڈی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر 2018ء) بزدل بھارتی فوج کا رات کی تاریکی میں پھر سے حملہ، لائن آف کنٹرول کے بھمبیر سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنا دیا، پاک فوج کا بھی منہ توڑ جواب۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بزدل بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر بھمبیر سیکٹر میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فورسز نے شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک 22 سالہ خاتون زخمی ہوگئی۔ پاک پاک فوج نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے  بزدل بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا ۔ پاک فوج نے بھارتی فوج کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اس سے قبل ہفتے کے ہی روز بھارتی فورسز نے ایل اوسی کے لیپہ سیکٹر میں بھی بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے کئی شہریوں کا زخمی کر دیا تھا۔