سندھ بھر میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگز پابندی کا فیصلہ

پابندی کا آغاز سکھر سے کیا جائے گا جس کو مرحلہ وار پورے صوبے میں پھیلایا جائے گا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 10 نومبر 2018 23:42

سندھ بھر میں  پلاسٹک کے شاپنگ بیگز پابندی کا فیصلہ
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر 2018ء) صوبائی حکومت نے سندھ بھر میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگز پابندی کا فیصلہ کر لیا جس کا اطلاق سکھر سے کیا جائے گا تاہم بعد میں اسے مرحلہ وار پورے صوبے تک پھیلایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبے اہم مسائل زیرِ بحث آئے۔ اجلاس کے دوران صوبے میں پلاسٹک بیگ کے استعمال، اعلیٰ سرکاری عہدیداران کے لیے بلٹ پروف گاڑی، اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے بورڈ کی منظوری پر بھی بات چیت کی گئی۔

سندھ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے بھر میں پلاسٹک اور پولی تھین کے پلاسٹک بیگ پر پابندی لگائی جائے گی تاہم اس پابندی کا اطلاق مرحلہ وار ہو گا ۔کابینہ نے یہ فیصلہ ماحولیاتی چیلنجز کے باعث کیا ۔

(جاری ہے)

پلاسٹک بیگ تحلیل نہیں ہوتا اور ماحول میں آلودگی کا باعث بنتا ہے۔پابندی کا اطلاق صوبے میں سب سے پہلے سکھر شہر سے کیا جائے گا جو آئندہ تین ماہ میں عائد کی جائے گی۔اس حوالے سے وزیر ماحولیات کا کہنا تھا کہ اس سے قبل پلاسٹک بیگز بنانے اور ان سے منسلک دیگر لوگوں کو اعتماد میں لیا جائے گا اور کوشش کی جائے گی کہ اوکسو ۔ بائیو ڈی گریڈایبل بیگز کو فروغ دیا جائے۔اس کے علاوہ اوکسو ۔ بائیو ڈی گریڈایبل بیگز کے علاوہ ہر قسم کا بیگ تیار کرنے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :