اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں رات کے وقت ہیوی بائیک چلانے پر پابندی

شہریوں کی شکایات پرٹریفک پولیس کی جانب سےرات 9 سے صبح 6 بجے تک رہائشی علاقوں میں ہیوی بائیکس چلانے پر پابندی لگا دی ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 10 نومبر 2018 23:57

اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں رات کے وقت ہیوی بائیک چلانے پر پابندی
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر 2018ء) اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں رات 9 سے صبح 6 بجے تک ہیوی بائیکس چلانے پر پابندی لگا دی ہے۔۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں پوش علاقوں کے بائیک رائیڈرز نے گروپس بنا رکھے ہیں جو 10، 10 بائیکس پر مشتمل گروپس میں رات کو سڑکوں پر نکلتے ہیں۔ ہیوی بائیکس کے شور سے شہریوں کو سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ بائیکس شور کی آلودگی میں اضافے کا سبب بھی بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

بائیک رائیڈرز کے گروپس میں اکثریت کا تعلق ایلیٹ کلاس سے ہے۔یہی وجہ ہے کہ پولیس ان کے خلاف کوئی بھی ایکشن لینے سے معذور نظر آتی ہے ۔ان تمام حالات سے تنگ آکر شہریوں کی جانب سے ہیوی بائیکرز کے خلاف شکایات کی جارہی ہیں جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے رات 9 سے صبح 6 بجے تک رہائشی علاقوں میں ہیوی بائیکس چلانے پر پابندی لگا دی ہے۔
شہریوں کی شکایات پر ٹریفک پولیس نے اس حوالے سے باقاعدہ مہم شروع کر رکھی ہے اور شہریوں میں پمفلٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں جن میں شہریوں کو مذکورہ پابندی سے آگاہ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :