دُبئی: مساج کرانے کا شوقین سیاح رقم سے محروم ہو گیا
فلیٹ میں موجود پانچ خواتین نے متاثرہ شخص سے رقم لُوٹ لی
محمد عرفان پیر 12 نومبر 2018 11:25
(جاری ہے)
اُسے کسی نامعلوم شخص نے مساج کارڈ دِیا جس پررا بطے کے لیے واٹس ایپ نمبر بھی درج تھا۔
میں نے رابطہ کر کے مساج کا معاوضہ طے کیا۔ اور پھر اُس مقام پر چلا گیا جہاں فلیٹ واقع تھا۔ میں جونہی فلیٹ میں داخل ہوا، تو پانچ افریقی خواتین نے مجھ پر دھاوا بول دیا۔ انہوں نے دروازہ بند کر دیا اور پھرزبردستی میرے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے۔ اس کے بعد انہوں نے مجھے میرے کپڑوں سے محروم کیا اور اس نازیبا حالت میں میری ویڈیو بنانے لگیں۔ میرے بندھے ہونے کا فائدہ اُٹھا کر انہوں نے میرے کپڑوں میں موجود ساڑھے چار ہزار درہم کی رقم بھی نکال لی۔ اس کے بعد انہوں نے میرے ہاتھ پاؤں کھولتے ہوئے کہا کہ میں یہاں سے چلا جاؤں اور اگر پولیس کو اس بارے میں کوئی اطلاع دی تو اس کا انجام اچھا نہیں ہو گا۔ اس کے بعد یہ خواتین اس فلیٹ سے فرار ہو گئیں۔بلڈنگ کے پاکستانی سیکیورٹی گارڈ نے عدالت کو بتایا کہ اُس نے رات 11بجے کے قریب تین افریقی خواتین کو بلڈنگ سے بھاگتے ہوئے دیکھا تھا۔ جبکہ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ایک افریقی خاتون اس سے پہلے بھی اس طرح کی ایک نوسربازی میں ملوث پائی گئی تھی۔ پولیس نے شواہد کی مدد سے ان مفرور خواتین کو21 جُون 2018ء کو ایک دُوسرے فلیٹ سے گرفتار کر لیا۔ سب سے بڑی پریشانی یہ تھی کہ اس بلڈنگ میں سرویلنس کیمرے نصب نہیں تھے۔ تاہم مُدعی نے ان خواتین کو تھانے میں شناخت کر لیا۔ مقدمے کا فیصلہ اگلی سماعت پر 20نومبر 2018ء کو سُنایا جائے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.