سری لنکا، پارلیمنٹ کو برخاست کرنے کا صدارتی اقدام سپریم کورٹ میں چیلنچ

پیر 12 نومبر 2018 12:52

سری لنکا، پارلیمنٹ کو برخاست کرنے کا صدارتی اقدام سپریم کورٹ میں چیلنچ
کولمبو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) سری لنکا کی سیاسی جماعتوں نے صدر میتھری پالا سری سینا کی طرف سے پوری پارلیمنٹ کو برخاست کردینے کے اقدام کو ملکی سپریم کورٹ میں چیلنچ کر دیا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملک کی تین بڑی جماعتوں کی طرف سے دائر پٹیشن میں ملک کی اعلیٰ ترین عدالت سے پارلیمان کو بحال کرنے اور صدر کی طرف سے 26 اکتوبر کو وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے کی برطرفی کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ صدر کی طرف سے رانیل وکرما سنگھے کی برطرفی اور ان کی جگہ مہندا راجا پکسے کی تعیناتی کے بعد سے سری لنکا آئینی بحران سے دوچار ہے۔صدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ارکان پارلیمنٹ میں وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لئے شدید اختلافات اور ملک میں خانہ جنگی کے خدشے کے پیش نظر پارلیمنٹ کو برخاست کیا ہے۔