اقبال ڈے کے موقع پر کریسنٹ گرائمر اسکول فاضل پور میں تقریب کا اہتمام

کریسنٹ گرائمر اسکول کو شہر بھر کا بہترین اسکول ہونے کا اعزاز حاصل ہے

پیر 12 نومبر 2018 14:44

اقبال ڈے کے موقع پر کریسنٹ گرائمر اسکول فاضل پور میں تقریب کا اہتمام
راجن پور، فاضل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 نومبر2018ء)  9 نومبر کو اقبال ڈے کے موقع پر ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اسی سلسلے میں کریسنٹ گرائمر اسکول فاضل پور میں بھی اقبال ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں اسکول کے بچوں نے تقاریر کیں اور شاعر مشرق کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اپنی تقریر میں بچوں نے اقبال کے خواب کو پورا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ جب تک شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے خواب کو شرمندہ تعبیر نہیں کیا جائے گا ملک ترقی نہیں کر سکے گا۔ اقبال ڈے کی تقریب میں شریک بچوں نے ملی نغمے پیش کیے اور پاکستان کا خواب دیکھنے والے علامہ محمد اقبال کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

مقرر طلبا نے حاضرین تقریب سے خوب داد وصول کی، تقریب کے اختتام پر بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

تقریب میں بچوں کے والدین نے بھی شرکت کی اور اقبال ڈے منانے کے لیے اسکول کی جانب سے کی گئی تیاریوں کی خوب تعریف کی۔ کریسینٹ سکول فاضل اپنے شہر اور ضلع میں بہترین اسکول ہونے کا اعزاز رکھتا ہے۔ اسکول میں قابل اُساتذہ کی زیر نگرانی بچوں کی تعلیمی اور جسمانی پرورش کی جاتی ہے۔ کریسنٹ گرائمر اسکول فاضل میں بچوں کی تربیت کے لیے کمپیوٹر کلاسز اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔

اسکول میں منعقد کی جانے والی ہر تقریب کے بارے میں والدین کو ان کے موبائل فونز پر بذریعہ تصاویر اور ویڈیوز معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔کریسنٹ گرائمر سکول فاضل نے ایک سال میں ہی ضلع بھر میں نمایاں مقام حاصل کرتے ہوئے والدین کی توجہ اپنی طرف مبذول کر لی ہے جس کی وجہ اسکول میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ طلبا کو ایک بہترین کھلاڑی اور بہتر انسان بنانے پر بھی زور دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بچوں کو جدید ٹیکنالوجی سے بھی روشناس کروانے کے ساتھ ساتھ انہیں قرآن پاک کی تعلیم بھی دی جاتی ہے اور کمپیوٹر ، کارٹون ، انگریزی ڈاکومینٹریز اور ایسی کئی سرگرمیاں کروائی جاتی ہیں جن سے بچوں میں سیکھنے اور سمجھنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔
اقبال ڈے کے موقع پر کریسنٹ گرائمر اسکول فاضل پور میں تقریب کا اہتمام