راولپنڈی میں جشن عید میلاد النبی ؐ شان و شوکت سے منایا جائیگا

مرکزی جلوس کا افتتاح 12ربیع الاول کو جامع مسجد حنفیہ سے صبح 10بجے ہوگا

پیر 12 نومبر 2018 18:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) راولپنڈی میں جشن عید میلاد النبیؐ شان و شوکت سے منایا جائیگا۔ مرکزی جلوس کا افتتاح 12ربیع الاول کو مرکزی جامع مسجد حنفیہ کے صدر دروازے سے صبح 10بجے ہوگا۔جلوس کا افتتاح پیر محمد نقیب الرحمن عیدگاہ شریف،پیر سرکار جی گلشن آباد،ڈسٹرکٹ خطیب مولانا حافظ محمد اقبال رضوی،شیخ طارق مسعود ۔

ملک اختر علی ،شیخ ناصر علی ،شیخ محمد ندیم ،شیخ اعظم خورشید،کوارڈینیٹرجلوس صاحبزادہ یاسر اقبال رضوی و دیگر علما مشائخ و ضلعی انتظامیہ کے افسران ،تاجران و قائدین میلاد و سیرت کمیٹیاں کریںگے۔مرکزی جلوس کے ناظم اعلیٰ مولانا حافظ محمد اقبال رضوی نے 20نکاتی ایجنڈے اور ضابطہ اخلاق کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ جشن عید میلاد النبیؐمنانا اور اس میں شامل ہونا ہر مسلمان کے لئے فرض عین ہے ۔

(جاری ہے)

اور حضورؐکی تعلیمات تمام مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے ۔مرکزی جلوس میں ہر قسم کے بڑے ٹرالے ،شہزور،اور میوزک پارٹیوں پر مکمل پابندی ہوگی ۔جلوس کے روٹ پر اسٹیج لگانے والے حضرات کسی بھی موذیکل پارٹی کو وقت نہیں دیں خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔میلاد مراکز کے قائدین کے ساتھ ضلعی انتظامیہ ضابطہ اخلاق کو موثر بنانے کے لیے فوری طور پر اجلاس کا انعقاد کرے۔

میلاد مراکز کی طرف سے 6کمیٹیوں کی تشکیل کی گئی ہے جومتعلقہ تھانوں کے حدود میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گی۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جلوس کے روٹ کے اندر ایمبولینس ،ریسکیو1122اور فائر برگیڈ کی گاڑیوں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ خدانخواستہ کسی کو طبی امداد کی ضرورت ہوتو وہ مہیا کی جا سکے ۔جلوس کے روٹ میں 9انٹر پوائنٹ دیے جائیں گے تاکہ میلاد و سیرت پارٹیاںمتعلقہ روٹس سے جلوس میںباآسانی داخل ہوسکیں ۔

ضلعی انتظامیہ جلوس کو موثر بنانے کے لیے 4مکامات پر کنٹرول رومزکا قائم کریں۔یہ کنٹرول رومز فوارہ چوک ،اوقاف پلازہ ، بنی چوک ،کمیٹی چوک پر قائم کیے جائیں ۔تمام میلاد و سیرت کمیٹیوں کے ذمہ داران سے کہا گیا ہے وہ جلوس کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے بروقت جلوس میں اپنی شمولیت کو یقینی بنائیں ۔تاکہ دیر سے آنے والی میلاد پارٹیوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

مولانا حافظ محمد اقبا ل رضوی نے سیکورٹی اداروں سے اپیل کی کہ وہ شہر بھر کی محافل میلاد اور جلوس کی سیکورٹی کے انتظامات کو موثر بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ کیونکہ یہ محافل اور جلوس عشق رسولؐ کے فروغ کے لئے نمایاں کردار ادا کرتے ہیں ۔ضلعی انتظامیہ جلوس کے تما م روٹس پر لگی سٹریٹ لائٹس بحال کریں اور تمام سڑکوں کی مرمت کرکے شرکاء جلوس کے لئے راستے کو آسان بنائیں۔

جلوس کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر CCTV کیمرے اور واک تھرو گیٹس لگائے جائے ضلعی انتظامیہ 10ربیع الال سے مرکزی کنٹرول روم قائم کرے اور تمام انتظامات کو حتمی شکل دے کر 11ربیع الاول کو میلاد مراکز کے قائدین کو وزٹ کروائیں ۔پولیس فورسز وقت سے پہلے کسی بھی میلاد پارٹی اور اسٹیج انتظامیہ کو تنگ نہ کریں اور اسٹیج کے منتظم مقررہ وقت سے قبل اپنے اسٹیج کو بند کردیں۔واپڈا12.11.10ربیع الاول کو لوڈ شیڈنگ نا کرے۔ اور واسا12ربیع الاول کو شرکاء جلوس کے لیے وافر مقدار میں پانی فرائم کریں ان خیالات کا اظہار ناظم اعلٰی مولانا حافظ محمد اقبال رضوی نے اپنی پریس کانفرنس میں کیا۔

متعلقہ عنوان :