ادائیگیوں کے بحران سے نکل آئے ہیں، برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہو رہی ہے،
پاناما میں شامل دیگر افراد کے خلاف بھی کارروائی ہو گی، ہم معیشت کو بہتر کرنا چاہتے ہیں لیکن اثاثے گروی رکھ کر قرضے نہیں لینا چاہتے، 100 دنوں میں معیشت کی سمت درست کر لی ہے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا ایوان بالا میں اظہار خیال
پیر 12 نومبر 2018 22:39
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاناما کے حوالے سے 444 لوگوں کے خلاف ڈیٹا تھا، ڈیڑھ سو افراد کے بارے میں زیادہ معلومات نہ تھیں، ان کے بارے میں معلومات حاصل کر لی گئی ہیں اور اب ان کے خلاف ایکشن شروع کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 100 دنوں میں 27 ممالک سے 96 ہزار فارن اکائونٹس کا ڈیٹا لیا گیا ہے، ایف بی آر میں چھ سیل بنا دیئے ہیں جو آف شور اکائونٹس کی تحقیقات کر رہے ہیں، پاناما کے حوالے سے بھی 6 سے 7 ارب روپے کی وصولی کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھکاری کہنے والوں کو اندازہ نہیں کہ وہ خود پروفیشنل بھکاری ہیں اور ساری زندگی یہی کام کرتے رہے ہیں، ہم معیشت کو بہتر کر رہے ہیں اور مائیکرو اکنامک صورتحال بھی اس سے بہتر ہو رہی ہے جس کا فائدہ آنے والی نسلوں کو ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف بات کرنے سے کسی کی ساکھ خراب نہیں ہوتی، یہ سنجیدگی سامنے آتی ہے کہ ہم کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمر بڑی ہونے سے انسان بڑا نہیں ہوتا بلکہ اپنے کردار سے بڑا ہوتا ہے، اس ایوان میں ہر شخص کی اپنی صلاحیت ہے، کوئی اچھا معیشت دان، کوئی اچھا سیاستدان اور کوئی جملہ بازی کا ماہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر 20 ارب روپے کا خسارہ حکومت برداشت کر چکی ہے، ہم معیشت کو بہتر کرنا چاہتے ہیں لیکن اثاثے گروی رکھ کر قرضے نہیں لینا چاہتے جو ماضی میں کیا جاتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت اپنے اصولوں پر چلتی ہے، اکائونٹینسی کی بنیاد پر نہیں چلتی، ایف بی آر میں پالیسی ونگ کو الگ کر رہے ہیں، سو دنوں میں برآمدات میں 4.6 فیصد اضافہ ہو چکا ہے، برآمد کنندگان کو سہولیات دے رہے ہیں، ہمارے برآمد کنندگان کا مقابلہ چین، بنگلہ دیش، سری لنکا اور بھارت کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے سخت اور مشکل فیصلے کئے جا رہے ہیں، 100 دنوں میں معیشت کی سمت درست کرنے کا وعدہ کیا تھا اور اللہ کے فضل سے وہ سمت درست کر لی ہے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.