حکومت تعلیمی اداروں میں یکساں نصاب متعارف کرانے کے لیے کام کر رہی ہے‘ وفاقی وزیر شفقت محمود

منگل 13 نومبر 2018 00:40

ْ اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت تعلیمی اداروں میں یکساں نصاب متعارف کرانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم اور احتساب موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے اپوزیشن حکومت پر تنقید کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے بھی ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کے اکائونٹس سے بھاری رقم برآمد کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔