Live Updates

ملکی معیشت کو دوبارہ ٹریک پر لانے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں

معیشت و توانائی کے معاملات پر حکومتی ترجمان ڈاکٹر فرخ سلیم کی پی ٹی وی سے بات چیت

منگل 13 نومبر 2018 01:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) معیشت و توانائی کے معاملات پر حکومتی ترجمان ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو دوبارہ ٹریک پر لانے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو پی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے سرجیکل انڈسٹری سمیت ٹیکسٹائل اور کھیلوں کے سامان کے شعبوں پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کے استحکام کے لیے اقتصادی ماہرین کے ساتھ مشاورت کر رہی ہے۔ حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جب حکومت سنبھالی تو ملکی معیشت کا بہت برا حال تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس جا رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات