کینیڈین انٹیلی جنس کا صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی ریکارڈنگ سننے کا دعویٰ

ترکی نے واقعے سے متعلق مکمل معلومات فراہم کیں ‘جسٹن ٹروڈو کینیڈاکی انٹیلی جنس اہلکارتفتیش کیلئے انقرہ گئے تھے‘وہاں یہ ریکارڈنگ سنی ‘ترجمان سی ایس آئی ایس

منگل 13 نومبر 2018 16:40

اوٹا وا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈین انٹیلی جنس نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی ریکارڈنگ سنی ہے۔گزشتہ روز ایک بیان میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ترکی نے واقعے سے متعلق مکمل معلومات فراہم کی ہیں۔ترجمان سی ایس آئی ایس کا کہنا تھا کہ کینیڈاکی سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس کے اہلکارتفتیش کیلیے ترکی گئے تھے۔

انٹیلی جنس اہلکاروں نے ترکی میں یہ ریکارڈنگ سنی تھی۔

(جاری ہے)

3روز قبل ترک صدرنے کہاتھاکہ ترکی نے ریکارڈنگ امریکا،برطانیہ سمیت کئی ممالک کوفراہم کی ہیں۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ اب وقت ہے کہ سعودی حکومت آگے بڑھتے ہوئے تفتیش میں خود ہی تعاون کرے اور اپنے اوپر لگنے والے داغ کو ہٹائے کیونکہ اٴْن کی خاموشی بہت سارے سوالات کو جنم دے رہی ہیں۔واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم پہلے رہنما ہیں جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی انٹیلی جنس نے جمال خاشقجی کے قتل کی ریکارڈنگ سنی ہے تاہم امریکاسمیت دیگرکسی ملک نیریکارڈنگ سننے کی تصدیق نہیں کی۔